یہودی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قریوط کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں پر تشدد کیا۔

فاران: یہودی آباد کاری کے امور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جنوب مشرقی علاقے عرابہ میں نبع الما کے مقام پر فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریی زخمی ہوگئے۔

ادھراسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں خربہ الفارسیہ میں فلسطینیون کی قیمتی اراضی کی کھدائی کی۔

سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے احمیر الفارسیہ کے مقام پر 10 دونم اراضی پرکھدائی کی تاکہ یہودی کالونی کے قیام کی راہ ہموار کی جاسکے۔