یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے: مصر

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔

عرب جمہوریہ مصر نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں کل اتوار کے روز ایک ہزار سے زاید یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ مصر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی تمام اسرائیلی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مصر بار بار اسرائیل کو مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خبردار کرچکا ہے۔ مصر نے کئی بار اسرائیل پر واضح کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پوری عالم اسلام کے دلوں میں اہم مقام رکھتی ہے اور اس کی بے حرمتی اور اس کے تقدس کی پامالی برداشت نہیں کی جاسکتی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کا مذہبی مقام ہے اور  عالم اسلام اسے غیرمعمولی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔