یہودی آباد کاری کے خلاف چٹان بن کر کھڑے رہیں گے:حماس

یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں اور آباد کاروں کے حملوں کی تیز رفتاری کے پیش نظر ایک "غیر متزلزل دیوار" بن کر کھڑی ہے اور پوری قوت سے یہودی آباد کاری کا مقابلہ کیا جائے گا۔

فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن ہارون ناصر الدین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کی جماعت مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی سرگرمیوں اور آباد کاروں کے حملوں کی تیز رفتاری کے پیش نظر ایک “غیر متزلزل دیوار” بن کر کھڑی ہے اور پوری قوت سے یہودی آباد کاری کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ناصر الدین نے آبادکاری کے توسیعی منصوبوں، اراضی پر قبضے اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ خان الاحمر اور مسافر یطا گاؤں میں اور مغربی کنارے میں درجنوں بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے نئے منصوبے کو اپنانے کی مذمت کی

ناصر الدین نے کہا کہ ہم انہیں فلسطینی سرزمین کو خالی کرنے اور اسے یہودیانے، صیہونی تسلط مسلط کرنے ،زمین اور فلسطینی عوام پر ان کے وجود کے تمام مقامات پر جارحیت جاری رکھنے کے صہیونی منصوبوں کا ہرسطح پر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ منصوبے اور تمام نسل پرست اسرائیلی منصوبے فلسطینی عوام کی استقامت کی چٹان کے سامنے خس و خاشاک ثابت ہوں گے۔ قابض دشمن ریاست کی تمام امیدیں چکنا چور ہو جائیں گی کہ وہ ہمارے لوگوں کو بے دخل کرنے، انہیں بے گھر کرنے اور اپنی تباہی کو دہرائیں گے۔