آبادکاروں نے تشدد میں اضافے میں کردار ادا کیا:یو این عہدیدار

وینس لینڈ نے جمعہ کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک بیان میں مزید کہا کہ  یہودی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے نے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فاران: اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کےلیے امن مندوب ٹور وینس لینڈ نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورت حال “بہت خراب ہو رہی ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ “مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

وینس لینڈ نے جمعہ کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک بیان میں مزید کہا کہ  یہودی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے نے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مایوسی، غصے اور تناؤ میں اضافہ تشدد کے ایک مہلک صورت حال کے پھیلنے کا باعث بنا، جس پر قابو پانا مشکل ہے”۔

اقوام متحدہ کے امن مندوب نے وعدہ کیا کہ طویل عرصے سے حقیقی مذاکرات کی عدم موجودگی تشدد کو وسعت دینے کا سبب بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ “فلسطینی اتھارٹی کو اپنے زیر اختیار علاقوں میں سکیورٹی قائم کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔”

انہوں نے اشارہ کیا کہ “(اسرائیل) فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندیاں لگاتا ہے، خاص طور پر مغربی کنارے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

وینس لینڈ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال 2022 مغربی کنارے میں خونریز ترین سالوں میں سے ایک ہے

قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن میں محاصرہ، قتل، نقل مکانی، جلاؤ گھیراؤ، املاک کی مسماری اور ان کو تباہ کرنا شامل ہیں۔