آپریشن الاقصی میں “آئرن ڈوم” کی ناکامی کے بارے میں نئی تفصیلات
فاران: صیہونی حکومت کی فوج نے آپریشن الاقصیٰ طوفان میں آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کے بارے میں نئی تفصیلات شائع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فوجی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ 7 اکتوبر کے آپریشن (الاقصیٰ طوفان) کے بعد آئرن ڈوم سسٹم کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تحقیقات کے مطابق آئرن ڈوم 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے آدھے راکٹوں کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی (غزہ کی پٹی کے ارد گرد صیہونی بستیوں) میں حماس کی افواج کی دراندازی نے راکٹ سسٹم کی بیٹریوں کو ریچارج کرنا ناممکن بنا دیا۔
تبصرہ کریں