ارجنٹائن کے دارالحکومت میں غزہ کی پٹی کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ
فاران: ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں اتوار کو ارجنٹائن یکجہتی کمیٹی کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ ایک بڑا مظاہرہ دیکھا گیا۔
الجزیرہ کے مطابق یہ مظاہرہ ایک قومی مہم کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا جس میں کئی دیگر شہروں میں بھی “غزہ میں نسل کشی کے خلاف” نعرے لگائے گئے تھے۔
ارجنٹائن کے ہزاروں شہریوں نے فلسطینی جھنڈے تھامے مظاہرے میں شرکت کی، اس کے علاوہ انہوں نے غاصبوں کی مسلسل جارحیت کی مذمت کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں ہونے والے جرائم کی مخالفت کی۔
زیادہ تر مظاہرین سرخ یونیفارم پہنے ہوئے تھے جو فلسطینیوں کے خون اور شہریوں کی نسل کشی کی مخالفت کی علامت تھی اور انہوں نے فلسطینی کاز کے ساتھ ارجنٹائن کی یکجہتی کا اظہار کیا۔
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی کے خلاف ملک کے دارالحکومت میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک میں ارجنٹائن کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
اس مارچ کا اہتمام فلسطین کی آزاد رابطہ کمیٹی اور ارجنٹائن کی کمیٹی برائے یکجہتی فلسطینی عوام نے کیا تھا اور اسے درجنوں سیاسی و سماجی جماعتوں اور تنظیموں کی حمایت حاصل تھی جن میں اسرائیلی کمپنی میکوروٹ کو ارجنٹائن سے بے دخل کرنے کی مہم بھی شامل تھی۔
تبصرہ کریں