اردگان نے تعلقات کی مضبوطی پر صیہونی حکومت کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا

ترک صدر نے صیہونی حکومت کے سربراہ کے ساتھ گفتگو میں دونوں فریقوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت اور تبادلہ خیال کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور صیہونی صدر اسحاق ہرتزوگ نے آج (جمعہ کو) ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

عبرانی اخبار یدیعوت احارانوت سے نقل کرتے ہوئے آیی۲۴ چینل نے کہا کہ دونوں فریقین نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں بات چیت کی اور سفیروں کی واپسی اور پروازوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔
Yediot Aharanot نے مزید کہا کہ اردگان اور ہرتزوگ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی امید کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ترک صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر ہرتزوگ کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے سربراہ نے اپنے ترک ہم منصب کو یوکرین سے گندم کی برآمد کے معاہدے میں ملک کے کردار اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ انکی حالیہ ملاقات پر مبارکباد دی۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے اس ہفتے بدھ کے روز رجب طیب اردگان کے ساتھ ایک فون کال کے بعد اعلان کیا تھا کہ انقرہ اور تل ابیب نے اپنے تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لایا ہے اور جلد ہی دونوں طرف کے سفیروں کا تقرر کیا جائے گا۔