اسرائیلی جیلروں نے اسلامی جہاد کے قیدیوں پر نئی پابندیاں عاید کر دیں

قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ نے متعدد جیلوں میں "اسلامی جہاد" تحریک کے قیدیوں کے خلاف من مانی سزائیں عائد کیں۔

فاران۔ قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ نے متعدد جیلوں میں “اسلامی جہاد” تحریک کے قیدیوں کے خلاف من مانی سزائیں عائد کیں۔ ان میں انہیں دو ماہ کے لیے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں دو ہفتے تک قید تنہائی میں رکھا جائے گا اور انہیں کینیٹین سے استفادے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ ہر قیدی کو 400 شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔

“عوفر” جیل میں “اسلامی جہاد” تحریک کے قیدیوں نے جمعے کے روز قیدیوں کے امور سے متعلقہ اداروں تک پہنچنے والے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قابض جیل انتظامیہ کی جابر فورسز نے دو روز قبل قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بول دیا۔  جیل کے بلاک 12 اسلامی جہاد کے 22 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

قابض افواج نے قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان پر حملہ کیا۔ یہ دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نے جیلر پر اس کمرے سے حملہ کیا اور اسے ڈنڈے سے مارا تاہم قیدیوں نے قابض حکام کے دعوے کی تردید کی۔