اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی نوجوان شہید

کل جمعہ کی شام رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں المزرعہ اور قلقیلیہ اسرائیلی قابض فوج نے گولیاں مار کر دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

فاران: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 14 سالہ عادل ابراہیم داؤد کوجمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں گولیاں ماریں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دریں اثنا قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں المزرعہ کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان مہدی محمد لدادو کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زخمی نوجوان لدادوہ کو اسرائیلی فوج نے اغواکرنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی شہریوں کی مداخلت کے باعث دشمن فوج اسے گرفتار نہیں کرسکی۔ شہری اسے زخمی حالت میں رام اللہ کے ایک اسپتال لائے جہاں وہ دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق قابض فورسز نے نوجوانوں پر گولیاں چلا دیں جب وہ آباد کاروں سے آمنا سامنا کر رہے تھے جنہوں نے گاؤں پر دھاوا بول دیا اور وہاں کے مکینوں پر حملہ کیا جس سے تصادم شروع ہو گیا اور ایک اور نوجوان معمولی زخمی ہو گیا۔

ہلال احمر نے بتایا کہ اس کے عملے نےبتایا کہ اسرائیلی فوج اور یہوی آباد کارون کے تشدد سے 50 فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔