اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی قیدیوں کے گھروں کو مسمار کر دیا
فاران: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے ویسٹ بینک کے جنین علاقے میں واقع دو فلسطینی قیدیوں کے گھروں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز محمد جرادات اور غیث جرادات نامی دو فلسطینی قیدیوں کے گھروں کو جنین کے السیلہ علاقے میں واقع گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے زیاد النخالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استقامت کے قلعے جنین میں جہاد اسلامی کے مجاہدین اور مزاحمت کاروں کے گھروں کی مسماری، فلسطینی عوام کے درمیان اور تحریک جہاد اسلامی اور اس کے فرزندوں اور مزاحمتکاروں کے درمیان، جہاد اور استقامت کے ارادے اور جذبے کو کمزور نہيں کس سکتا۔
تبصرہ کریں