اسرائیلی فوجی نے اپنی گاڑی سے فلسطینی بچہ کچل ڈالا
فاران: بدھ کی شام ایک اسرائیلی فوجی جیپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر ایک بچے کو کچل ڈالا۔ دوسری طرف قابض فوج کی بھاری نفری نے بدھ کے روز باب العامود کےمقام پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
عینی شاہدین نے کہا کہ قابض فوج ایک جیپ باب العامود کے علاقے میں داخل ہوئی جہاں جیپ بے ایک بچے یوسف مطور کوکچل ڈالا۔
بیت المقدس کےایک مقامی شہری حسام مسالمہ نے بتایا کہ زخمی بچے مطور کو کچلنے والے فوجی وہاں سے فرار ہوگئے جب کہ بچے کو شدید زخمی حالت یمیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے باب العامود کے مقام پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا۔













تبصرہ کریں