اسرائیلی فوج کا ڈھانچہ تباہ ہو رہا ہے

اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف اور سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے جنہوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن اور غزہ جنگ کے آغاز کے چند ہی دن بعد اس بات پر زور دیا کہ حماس کی تباہی کا کوئی جادوئی حل نہیں ہے، کہا ہے کہ اسرائیلی فوج بحران کا شکار ہے۔

فاران: ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کو اپنے قیام کے بعد سے بدترین بحران سے دوچار قرار دیا اور خبردار کیا کہ نتن یاہو اپنی سیاسی بقا کے لیے غزہ میں یرغمالیوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے رکن گادی ایزنکوٹ Gadi Eisenkot)) نے بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جنگی مقاصد میں ناکامی کا اعتراف کیا اور حماس کی مکمل شکست کے بارے میں نتن یاہو کے بیانات کو کہانی قرار دیا۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ہرزی حالوی نے جنہوں نے شباک کے چیف رونان بار اور اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس (امان) کے سربراہ آہارون حالیوا کی طرح، 7 اکتوبر کو ہونے والی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اس نے غزہ جنگ میں اپنا ہدف حاصل کیا ہے۔