اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بزرگ فلسطینی دم توڑ گیا
فاران: مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حسین قواریق کو جمعے کی شام نابلس (شمالی مغربی کنارے میں) کے جنوب میں واقع عورتا گاؤں میں گولیاں ماری گئیں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
قواریق گذشتہ منگل کو نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چوکی پر قابض فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کے بعد زخمی ہو گیا تھا۔ وہ ایک معذور شخص تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قواریق گلیوں سے جار خالی ڈبے اکٹھے کر رہے تھے کہ قابض فوجیوں نے انہیں گولی مار کر زخمی کر دیا۔
فلسطینی ہلال احمر کا عملہ اس مقام پر پہنچا، لیکن قابض فوج نے اسے ان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیااور اسے اسرائیلی گاڑی میں مقبوضہ اندرون ملک پہنچا دیا۔













تبصرہ کریں