اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی نوجوان محمد ابوعصب کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں گولیاں مارکر شدید زخمی کیا۔ قابضٗ فوج کی طرف سے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور فائرنگ کی۔
دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو عصب کی شہادت اسرائیل کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔
ادھراسرائیلی پولیس کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مشرقی یروشلم کے سلوان محلے میں ان پر پیٹرول بم پھینکنے والے ایک فلسطینی پر فائرنگ کی جس میں ایک پندرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی گولی لگنے والا ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا تھا، جس سے وہ شدید زخمی گیا اور اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
تبصرہ کریں