اسرائیلی وزیر اعظم کے دورہ بحرین کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج، اسرائیلی پرچم نذر آتش
فاران: بحرینی عوام نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم کے دورہ بحرین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس رژیم کے پرچم کو نذر آتش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے گذشتہ رات شہر منامہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے دورہ منامہ کی مذمت کی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔
مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد، ہم سب مزاحمت کے حامی ہیں، وغیرہ وغیرہ نعرہ بازی کی۔
بحرینی حکومت کی سکیورٹی فورسز نے احتجاج کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کر لیا۔
تبصرہ کریں