اسرائیلی وزیر: ہم کسی بھی حالت میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے
صہیونی ریاست کے مذہبی امور کے وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت کسی بھی طرح فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گی۔
فاران؛ صہیونی حکومت کے مذہبی امور کے وزیر “ماٹن کہانا” نے فلسطینی ریاست کی تشکیل کو روکنے میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا اعادہ کیا۔
نیوز ایجنسی عربی 21 نے کہانا کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل کی موجودہ حکومت فلسطین کے عنوان سے کسی ملک کی تشکیل کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفتالی بینیٹ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ کوئی سیاسی عمل نہیں کرے گی۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ گزشتہ ہفتے نفتالی بینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے مخالف ہیں اور یہاں تکہ وہ اس موضوع پر فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے پر عملدرآمد جاری رکھے گی۔
صہیونی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت غزہ کی پٹی کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے تیار ہے اگر چہ اس طرح کی کارروائی اس کی اتحادی حکومت کا تختہ الٹ دے گی۔
تبصرہ کریں