اسرائیل اور اسلامی جہاد میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق

جہاداسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ ’’ہم مصرطکی ان کوششوں کو سراہتے ہیں جو اس نے ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کی ہیں‘‘۔

فاران: مصر کی ثالثی کی کوششوں سے غزہ میں اسرائیل اورطفلسطینی تنظیم حرکۃ الجہادالاسامی کے درمیان اتوارکی شب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سے جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ جنگ بندی مصرکی ثالثی کی کوشش کے نتیجے میں روبہ عمل ہورہی ہے۔

جہاداسلامی کے ترجمان طارق سلمی نے کہا کہ ’’ہم مصرطکی ان کوششوں کو سراہتے ہیں جو اس نے ہمارے عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کی ہیں‘‘۔

اسرائیلی فورسز نے قبل ازیں اختتام ہفتہ پر فلسطینیوں کے اہداف پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کے شہروں کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے حملے شروع ہوگئے۔

فلسطینی اور مصری ذرائع نے اس سے قبل بھی جنگ بندی کے اطلاق کا وقت دیا تھا اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حرکۃ الجہادالاسلامی نے اسرائیل کے ساتھ گذشتہ تین روز سے جاری مسلح تنازع کے خاتمے کے لیے مصر کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

حرکۃ الجہادالاسلامی کے سینیررکن محمدالہندی نے اتوار کی شب ایک بیان میں کہا کہ کچھ دیر قبل مصر کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کا مسودہ طے پاگیا ہے۔اس میں مصر کادو قیدیوں (باسم) السعدی اور (خلیل) عودہ کی رہائی کے لیے کام کرنے کاعزم بھی شامل ہے۔

تنظیم کی سیاسی شاخ کی ایک سینیرشخصیت سعدی کو حال ہی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے سےگرفتارکیا ہے۔اس کے ایک اورعسکریت پسند عودہ بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔

مصر کے ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی پیش کش پررضامندی ظاہرکردی ہے جبکہ مصرکی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ ایک فلسطینی عہدہ دار نے بتایا کہ اس کا اطلاق شب 20:00 بجے (1900 جی ایم ٹی) سے
ہوگا۔

جمعہ کے روز لڑائی چھڑنے کے بعد سے غزہ میں اسرائیل کی اس نئی جارحیت کا بنیادی ہدف جہاداسلامی کے جنگجو اور ٹھکانے ہی رہے ہیں۔اسرائیلی فوج اور فلسطینی تنظیم غزہ میں سرحد پار فضائی بمباری اور راکٹ باری کا تبادلہ کررہے ہیں اورغزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔نیز جہادِاسلامی نے اپنے ایک سینیرکمانڈر کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

جہاداسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ القدس بریگیڈز (یروشلم بریگیڈز) سلامتی کونسل کے رکن اورغزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے کے کمانڈرخالد منصور کی شہادت کا سوگ منا رہی ہے۔وہ گذشتہ روز (ہفتہ کو) اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔القدس بریگیڈز اس فلسطینی تنظیم کا مسلح ونگ ہے۔

دریں اثنا حماس کے زیرانتظام غزہ میں صحت حکام کی جانب سے فراہم کردہ تازہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ’اسرائیلی جارحیت‘‘کےآغاز سے اب تک شہید ہونے والوں میں 15 کم سن بچّے اور چارخواتین بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ311 افراد زخمی ہوئے ہیں۔