اسرائیل ایران اور حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی مقدار میں اسلحہ خرید رہا ہے
فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تل ابیب، ایران اور حزب اللہ لبنان کی انتقامی کارروائی کے خوف سے بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان خرید رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولے بارود خریدنے پر موافقت کر دی ہے۔
صیہونی حکومت کی کابینہ نے ایران اور حزب اللہ لبنان سے مقابلے کے مقصد سے شام اور لبنان کی سرحد پر مقبوضہ سرزمین کے شمالی علاقے میں دفاعی منصوبے پر موافقت کر دی ہے۔
اسرائيل کی عبری زبان کی ویب سائٹ کان نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں حزب اللہ لبنان اور ایران کے درمیان ممکنہ کشیدگي کے ساتھ ہی 10 کروڑ شکل قیمت کے آئرن ڈوم ائیر ڈیفنس سسٹم کے لئے میزائل اور ریڈار سسٹم خریدنے پر موافقت کر دی ہے۔
صیہونی چینل کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں لبنانی حزب اللہ تحریک کے ڈرون کو روکنے میں آئرن ڈوم کی ناکامی کا اعلان کیا تھا اور باضابطہ طور پر ڈرون کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔













تبصرہ کریں