اسرائیل شدید سونامی اور عالمی حمایت سے محرومی کا شکار ہو گیا ہے
فاران: عبرانی اخبار یدیوت احرونوت نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ جنگ اور بچوں کے قتل عام کی وجہ سے حقیقی سونامی اور عالمی حمایت سے محرومی کا شکار ہے۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی ساما الاخباریہ کے مطابق یدیعوت احرونوت اخبار نے صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں حقیقی سونامی کا سامنا ہے جو دن بدن بدتر ہوتی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘ہم بدترین صورتحال سے گزر رہے ہیں اور دنیا ہماری مدد نہیں کر رہی۔
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے یہ بھی کہا: “نومبر 2023 کے بعد سے، دنیا نے صرف فلسطینی بچوں کو قتل اور گھروں کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔
اخبار یدیوت احرونوت نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ‘اسرائیل غزہ جنگ کے اگلے دن کے لیے کوئی حل یا منصوبہ پیش نہیں کرتا، صرف ہلاکتیں اور تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔’
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف پابندی پہلے سے موجود ہے لیکن اس میں توسیع اور شدت لائی جا رہی ہے اور اس کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
یدیوت اہرونوت کے مطابق کوئی نہیں چاہتا کہ اس کا نام اسرائیل کے ساتھ جوڑا جائے۔
تبصرہ کریں