اسرائیل کی ریاستی دھشتگردی میں مزید دو فلسطینی شہید
فاران: گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں مزید دو فلسطینی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ فلسطینی نابلس میں حوارہ چوکی کےقریب پیش آیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 47 عماد ابو رشید اور 35 سالہ اور رمزی زیارہ کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں فلسطینی شہری دفاع کے رکن بتائے جاتے ہیں اور شمالی غرب اردن کے عسکر کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ ابو راشد کو پیٹ، سینے اور سر میں گولی ماری گئی جب کہ زیارا کو دل میں گولی لگی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی کو رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لایا گیا مگران میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے توڑ گئے۔













تبصرہ کریں