اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین شہید

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ المزینی المعروف ابو حمام اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جان شہادت نوش کرگئے۔

فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ جماعت کی غزہ کی پٹی میں مجلس شوریٰ کے چیئرمین اسامہ المزینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ المزینی المعروف ابو حمام اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جان شہادت نوش کرگئے۔

 

ہفتے کے روز حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہید مجاھد رہ ھنما اسامہ المزینی کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ المزینی کی شہادت دیگر ہزاروں شہداء میں وطن عزیز کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا حصہ ہے۔

 

بیان میں کہا  گیا ہے کہ المزینی چند روز قبل اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے کےبعد جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

 

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ حملوں اور بمباری میں چار ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور تیرہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دس لاکھ کے قریب فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔