اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا ماسٹرمائنڈ کینسر کا شکار ہوگیا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

نیویارک میں شائع ہونے والے کوشنر کی یادداشت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن سے پہلے والے دن تک اس بات سے لاعلم تھا جبکہ وائٹ ہاوس کے صرف ایک چھوٹے سے حلقے کو مسئلے کا علم تھا

فاران: سابق امریکی صدر ٹرمپ کے سینئر مشیر اور داماد جیراڈ کوشنر نے اپنی یادداشتوں کی کتاب میں آخر کار انکشاف کرلیا کہ 2019ء سے اب تک تھائی رائیڈ کینسر میں مبتلا ہے۔ کوشنر کی کتاب کا عنوان وائٹ ہاوس کی یادیں ہے جو 23 اگست کو شائع ہوگی جبکہ نیویارک ٹائمز نے کتاب کے بعض حصوں کو منتشر کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر میں پہلی بار اکتوبر 2019ء میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق اسے جتنا جلدی ممکن ہو آپریشن کی ضرورت تھی تاہم اس نے کوشش کی کہ صدر سمیت تمام لوگوں سے اس بات کو چھپائے رکھے، درنہایت اسی سال شکر گزاری کی تعطیلات کے دوران علاج اور آپریشن کا عمل شروع کیا گیا۔

نیویارک میں شائع ہونے والے کوشنر کی یادداشت کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن سے پہلے والے دن تک اس بات سے لاعلم تھا جبکہ وائٹ ہاوس کے صرف ایک چھوٹے سے حلقے کو مسئلے کا علم تھا۔ نیویارک ٹائمز نے جیراڈ کوشنر کی بیماری کی موجودہ صورتحال اور معالجے کے متعلق کوئی خبر منتشر نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ یہودی النسل کوشنر ڈونلڈ ٹرامپ کی حکومت میں اس کے سینئر مشیر کے عہدے پر تھا اور صہیونی رجیم کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات ظاہر کرنے کے لئے بنائے جانے والے سازشی اور فلسطین مخالف منصوبے کو آگے بڑھانے میں اس کا بنیادی کردار تھا، یہ منصوبہ ابراہم معاہدے کے نام سے مشہور ہے۔