الجزائر میں صہیونی ریاست کی سازش ناکام
فاران: الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے آج شام (بدھ) کو اعلان کیا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز ملک کے خلاف ایک سازش کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں ، جس کی منصوبہ بندی صہیونی حکومت کی مدد سے کی گئی تھی۔
الشوروق اخبار نے الجزائر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سازش کی منصوبہ بندی 2014 سے شروع ہوئی تھی اور الجزائر کی افواج اس ہفتے ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس سازش کا مقصد الجزائر کو غیر مستحکم کرنا تھا اور طے تھا کہ یہ منصوبہ صہیونی حکومت اور شمالی افریقہ کے حمایت یافتہ ایک علیحدگی پسند گروپ کے ذریعے عملایا جائے۔
الشوروق نے مزید لکھا کہ مذکورہ عناصر کا مقصد مسلح کارروائی کرنا تھا جسے الجزائر کی افواج گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق سازش کی تفصیلات مضبوط اور زبانی شواہد کے ساتھ اور مذکورہ عناصر کے اعتراف کے ساتھ شائع کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242
تبصرہ کریں