القسام بریگیڈز کا وار، دشمن کے 29 ٹینک ، گاڑیاں تباہ، کئی فوجی ہلاک
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نے التوام، جبالیہ، بیت لاھیا اور الزیتون کے علاقوں میں اتوارکو صہیونی کی 29 گاڑیوں اور ٹینکوں کو تباہ کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز نے کہاکہ انہوں نے الرنتیسی ہسپتال کے قریب ایک اسکول میں چھپے ہوئے دو فوجیوں، ایک ٹینک اور ایک اسرائیلی فٹ فورس پر حملے میں انہیں ہلاک کیا۔
غزہ کی پٹی میں دراندازی کے مختلف محوروں میں اتوار کے روز فلسطینی مجاھدین نے دشمن پر حملے کیے۔ کئی فوجیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو جحر الدیک کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جس میں قابض فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مجاھدین نے قابض فوج پر اینٹی پرسنل ٹی بی جی گولوں سے حملہ کیا اورمکان میں چھپنے والے فوجیوں کوہلاک کردیا۔
القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی محور میں “تسلیم” فوجی اڈے اور دشمن کی گاڑیوں کے ٹھکانوں پر راکٹوں سے بمباری کی۔
القدس بریگیڈز نے بھی الزیتون کے پڑوس میں بیارہ مرتضیٰ میں صہیونی دشمن کے ہجوم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
القدس بریگیڈ اور القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صہیونی ٹینکوں کو “تاندوم” اور “الیاسین 105” گولوں سے زیتون کے محور میں نشانہ بنایا۔
حماس کے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں میدان جنگ میں اپنے جنگجوؤں کی بہادری کے طاقتور مناظر کا انکشاف کیا۔
الجزیرہ کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ القسام مجاہدین قابض ٹینکوں اور فوجیوں کو بہت قریب سے نشانہ بناتے ہیں اور ان میں سے ایک ٹینک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نئ “اللہ اکبر” کے نعروں کے درمیان اسے بم سے اڑا دیا۔
ان مناظر میں بڑی تعداد میں ٹینکوں اور بھاری مشینری کو تباہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ ان تصاویر کے علاوہ القسام بریگیڈز نے قابض فوجیوں کا اسلحہ چھین لیا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جحر الدیک کے علاقے میں صفر کے فاصلے سے 6 صیہونی فوجیوں پر ایک اینٹی پرسنل میزائل سے حملہ کرنے اور مشین گنوں سے ان پر حملہ کرنے کے بعد انہیں ہلاک کر دیا۔ .
اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ آج رات شمالی غزہ کی پٹی میں اگلے مورچوں پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہمارے مجاہدین کی بیت حنون میں دشمن کے فوجیوں کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
تبصرہ کریں