القسام نے مصر کی ثالثی سے یرغمال دو اسرائیلی خواتین رہا کر دیں
فاران: فلسطینی کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں مزید دو خواتین قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر کہا کہ انہوں نے ’گذشتہ جمعہ سے دشمن کی طرف سے انہیں قبول کرنے سے انکار اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کرنے کے باوجود قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا ہے۔‘
ان کے مطابق ’ہم نے انہیں انسانی ہمدردی اور خراب صحت کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے باوجود دشمن نے گذشتہ جمعے کو انہیں وصول کرنے سے انکار کر دیا۔‘
حماس نے جمعے کو بھی دو امریکی خواتین کو رہا کر دیا تھا۔
اس حوالے سے قطر کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا تھا کہ غزہ سے امریکی خواتین کی رہائی تمام فریقوں کے ساتھ ’کئی دنوں تک مسلسل رابطے میں رہنے‘ کے بعد ہوئی ہے۔













تبصرہ کریں