امارات کے مہمان صہیونیوں کی نمک حرامی، عرب صارفین کی معلومات کی چوری

ایک عرب اخباری ویب سائٹ نے ساجی رابطے کی ویب گاہوں سے حاصل کردہ معلومات کے حوالے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قانونی طور پر رجسٹر شدہ ڈیجیٹل انوسٹمنٹ کمپنیوں کی آڑ میں سرگرم عمل صہیونی کمپنیوں نے بہت سے عرب صارفین کے کمپیوٹر اور موبائل سیٹوں میں دراندازی کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی کس قدر نمک حرام ہیں اور وہ "اپنے [اماراتی] دوستوں پر بھی رحم نہیں کرتے۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: ایک عرب اخباری ویب سائٹ نے ساجی رابطے کی ویب گاہوں سے حاصل کردہ معلومات کے حوالے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قانونی طور پر رجسٹر شدہ ڈیجیٹل انوسٹمنٹ کمپنیوں کی آڑ میں سرگرم عمل صہیونی کمپنیوں نے بہت سے عرب صارفین کے کمپیوٹر اور موبائل سیٹوں میں دراندازی کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی کس قدر نمک حرام ہیں اور وہ “اپنے [اماراتی] دوستوں پر بھی رحم نہیں کرتے۔
عربی 21 اخباری ویب گاہ نے اعلان کیا کہ ایکاد نیٹ ورک (Eekad، جو تفتیشی صحافت کی ایک مشہور ویب گاہ ہے اور حقائق کی جانچ اور اوپن سورس انٹیلی جنس میں مہارت رکھتی ہے) نے عرب صارفین کے حسابات میں صہیونیوں کی دراندازی کے بارے میں تحقیق اس وقت انجام پائی جب
ایویسٹ (Evest) اور میسٹر مارکیٹ پرو (Mister Market Pro) کمپنیوں کے سرمایہ پلیٹ فارموں نے یوٹیوب اور فیس بک پر وسیع پیمانے پر اشتہارات نشر کرنا شروع کیا۔
ایکاد تفتیشی ادارے کے مطابق، یہ اشتہارات ابتداء میں بالکل معمول کے مطابق نظر آ رہے تھے لیکن جب ان ہی اشتہاارات کو یو ای ٹائمز (UAE Times) جیسے روزناموں اور “زاویہ” جیسی ویب گاہوں میں میں شائع کیا گیا علاوہ ازیں انہیں دبئی میں منعقدہ کئی کانفرنسوں میں انہیں نشر کیا گیا، لیکن سے اہم بات یہ تھی کہ ان اشتہارات کا تعلق محمد السویدان اور مہند الوادیہ جیسے صحافتی شخصیات سے تھا، جو ایم بی سی اور سی این بی سی جیسے عرب چینلوں کے اسکرین پر ہر وقت دکھائی دیتے تھے۔
ایکاد نے مزید لکھا ہے کہ ایویسٹ (Evest) نامی اشتہارات اور لین دین کا پلیٹ فارم ایک غیر محفوظ نیٹ ورک ہے اور غیر قانونی اقدامات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ قانونی طور پر رجسٹر شدہ بھی نہیں ہے، اور اس کے پیج پر صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ چونکہ اس کی خدمات یورپی اتحاد کے رکن ممالک میں معطل کی گئی ہیں چنانچہ وہ امریکہ، کینیڈا، روس، مقبوضہ فلسطین اور یورپی اتحاد کے رہنے والے والوں کو سروس فراہم نہیں کرتا۔
ایکاد نے ایویسٹ کے اشتہارات کی کڑیوں (Links) کا تجزیہ کرنے کے بعد لکھا کہ یہ پروگرام جدید ترین دراندازی اور ہیکنگ کے لئے مختص ہیں اور صارفین کے کمپیوٹر اور موبائل سیٹ پر ان کا سراغ لگانا بہت مشکل ہے اور وہ ہیک شدہ سیٹوں سے معلومات حاصل کرتے ہیں؛ یہ پروگرام جب کسی بھی صارف کے کمپیوٹر اور موبائل میں پہنچ جاتے ہیں، وہ جب بھی اپنے سیٹ کو کھول دیتا ہے اس کی معلومات کئی جگہوں پر ارسال کی جاتی ہیں۔
ایکاد کے مطابق، ہیک شدہ موبائل یا کمپیوٹر کے مالک کی معلومات اشتہارات کے لنکس کے ذریعے سے روس اور مقبوضہ فلسطین میں واقع سرورز پر منتقل کی جاتی ہیں۔
ایکاد کی تحقیقات کے مطابق، دوسرا پلیٹ فارم “میسٹر مارکیٹ پرو” (Mister Market Pro) جو ـ بظاہر ـ مختلف لیولز کے لئے سرمایہ کاری کی مفت تربیت فراہم کرتا ہے اور یہ بظاہر تربیتی پروگرام در حقیقت کئی مصانع خبیثہ اور جاسوسی کے سافٹ ویئرز (Malwares) پر مشتمل ہیں جو ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کو صارف کے سیٹ سے چوری کرتے ہیں۔
ایویسٹ کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے ایکاد کو معلوم ہؤا کہ یہ درحقیقت اٹلیمیں رجسٹر شدہ [غالبا برطانوی] کمپنی ” ATRIAFINANCIAL HOLDINGS LTD” کا ایک تجارتی برانڈ ہے۔ اس کمپنی کی چوٹی پر دو افراد ہیں جن میں سے ایک اسرائیلی شہریت کا حامل شخص محمد شیخ سلمان ہے، اور یہ ونوں افراد ایویسٹ لمیٹڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ایویسٹ ليمیٹڈ (Everest Ltd) کو قبرص میں رجسٹر کیا گیا ہے اور اس کا ڈائریکٹر نیر میناشے (Nir Menashe)ہے۔
اب ایویسٹ لمیٹڈ (Everest Ltd) کی باری آتی ہے [جو ایویسٹ سے مختلف ہے] تو ایکاد کو اس کے بارے میں تحقیق کرتے ہوئے معلوم ہؤا کہ وہ لیڈ کیپیٹل ہولڈنگز لمیٹڈ (Leadcapital Holdings LTD) کے ساتھ رابطے میں ہے جس کا انتظام Mister Market Pro کے ہاتھ میں ہے۔ اس کمپنی کا کام بامقصد اشتہارات (Targeted advertising) کے ذریعے قطر کو نشانہ بنانا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ مختلف کمپنیوں کا ایک پیچیدہ جال ہے جن کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب کا تعلق اسرائیلی تاجروں [یعنی صہیونی تاجر_جاسوسوں] سے ہے۔
ادھر ارنا (IRNA) کی رپورٹ کے مطابق [بدقسمتی سے] کے پاس امارات میں قانونی لائسنس موجود ہے اور اس کی ذیلی کمپنیوں کو اجازت ہے کہ امارات کے اندر مفت تربیتی کورسز کی سہولت پیش کرنے کے لئے “انوسٹمنٹ پلیٹ فارم” قائم کریں اور Lead Capital گروپ ـ جس کا انتظام اسرائیلی باشندے “روئی گاویش (Roei Gavish) کے ہاتھ میں ہے ـ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی غرض سے تشہیر شدہ پلیٹ فارموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ایکاد نے اعلان کیا کہ اس کی سراغ یافتہ اشتہاری طریقۂ کار ـ جسے ان ایڈورٹائزنگ گروپوں اور پلیٹ فارم بروئے کار لاتے ہیں ـ سوشل میڈیا پر بامقصد اشتہارات کے ذریعے خفیہ عناصر کی بھرتی کی صہیونی جاسوسی اداروں کے طریقۂ کار سے ملتا جلتا ہے۔
مختصر یہ کہ ایکاد (EEKAD) کی تحقیقات سے سوشل میڈا پلیٹ فارمز پر بامقصد اشتہارات کے ذریعے عرب صارفین کے اکاؤنٹس میں صہیونی ریاست کی سب سے بڑی دراندازی کا سراغ لگا کر فاش کر دیا ہے؛ حالانکہ یہ دراندازی ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری کی تربیت دینے والی کمپنیوں کی آڑ میں انجام پا رہی ہے اور اس واقعے کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ یہ تمام کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہیں اور اماراتی قانون کے دائرے میں سرگرم عمل ہیں۔
ایمان والوں کا بدترین دشمن یہودی اور مشرکین ہیں (سورہ مائدہ، آیت 82)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔