امریکا میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل مخالف مظاہرے
فاران: فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کی مذمت میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں درجنوں یکجہتی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
یہ مظاہرہ واشنگٹن یادگار کے سامنے “میری لینڈ فار فلسطین” اتحاد کی دعوت پر کیا گیا۔ یہ ایک فریم ورک ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب میری لینڈ شہر میں یکجہتی کے لیے فلسطینی اور امریکی ادارے شامل ہیں۔
شرکاء نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی ریاست کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت کی حمایت بند کرے اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے۔













تبصرہ کریں