امریکہ: حماس غزہ پر حکومت نہیں کر سکتی
فاران: جب غزہ پر غلبہ حاصل کرنے اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے لیے امریکی دباؤ میں شدت آتی جا رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے حماس کو سائیڈ لائن کرنے کا مطالبہ کیا۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ روبیو نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ حماس کے مسئلے پر بات چیت کرتے ہوئے واشنگٹن اور ابوظہبی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روبیو اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکہ-یو اے ای تعلقات کی تعریف کی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ نے مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
واشنگٹن کے مطابق، انھوں نے “غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور حماس کے ہاتھوں امریکی شہریوں سمیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔”
یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر غلبہ حاصل کرنے اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی تجویز کو بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
روبیو نے غزہ میں انسانی امداد کے لیے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، “اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ حماس کبھی بھی غزہ پر حکومت نہیں کر سکتی اور نہ ہی اسرائیل کو دھمکی دے سکتی ہے۔”
انہوں نے “لبنان میں دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی حمایت کا اعلان بھی کیا۔”
روبیو اس ہفتے غزہ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات، مقبوضہ فلسطین اور سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔
تبصرہ کریں