امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے بدھ کی شام کو اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

فاران: فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے بدھ کی شام کو اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں ہزاروں مظاہرین اس وقت احتجاج کرتے ہوئے نکل آئے جب نتین یاھو امریکی کانگریس سے خطاب کی تیاری کررہے تھے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا کہ سینکڑوں اسرائیلی اب تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ “اب ڈیل” کی جائے۔

فلسطینی غزہ کی پٹی کے حوالے سے نیتن یاہو کی پالیسیوں پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان مرکزی سڑک پنسلوانیا ایونیو پر ٹریفک بند کر دی۔

امریکی مسلمانوں اور فلسطینیوں کے علاوہ کئی یہودی غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے جو نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “غزہ میں فوری جنگ بندی”، “بی بی نسل کشی”، “بائیڈن نسل کشی” اور “آزاد فلسطین” جیسے جملے درج تھے۔

اس تناظر میں نجی اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ “نیتن یاہو شام (بدھ) امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں سےخطاب کریں گے۔ کانگریس کے 86 ارکان نے نتین یاھو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔