برقین میں مسلح تصادم میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی

قابض فوج نے جنین کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما الشیخ موسیٰ حلاجیہ کو نشانہ بنایا گیا۔

فاران: قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی جمعرات کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے برقین گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران زخمی ہوگیا تھا اور اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

قابض فوج کے برقین گاؤں پر دھاوا بولنے کے بعد مسلح تصادم کے دوران مزاحمتی گولیوں سے اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔

ویڈیو کلپس میں گاؤں پر دھاوا بولنے والی گاڑیوں اور فوجیوں پر فائرنگ کےواقعات رونما ہوئے۔

قابض فوج نے جنین کے الگ الگ علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہم شروع کی جس میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما الشیخ موسیٰ حلاجیہ کو نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمتی جنگجوؤں نے نابلس کے مشرق میں بلاطہ مہاجر کیمپ کے قریب بھی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔

مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجو مزاحمتی کارروائیوں میں ڈٹے ہوئے ہیں اور قابض افواج اور ان کی دراندازیوں کا مقابلہ مسلح جھڑپوں اور فائرنگ سے کرتے ہیں۔