بزدل غدار صہیونی دشمن کا ایران میں حملہ، اسماعیل ھینہ شہید ہو گئے
فاران: اسلامی مزاحمتی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ایران میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔انا للہ و انا اعلیہ راجعون
حماس نے غاصب صہیونی فوج کے اس بہیمانہ اور غدارانہ اوربزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور پورے عالم اسلام کے لیے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حماس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے اسلامی جماعت کے قائد،ہمارے عظیم فلسطینی عوام کے بیٹوں، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لیے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ اسماعیل ھنیہ شہید، مجاہد رہنما تہران میں ان کی رہائش گاہ پر غدار صہیونی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے ہیں۔ وہ گذشتہ روز ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔
ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ “ہم تہران میں ھنیہ کی شہادت کے واقعے کے اسکے نتائج پر غور کررہے ہیں۔ جلد ہی اس حوالے سے تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے بعد شہید کیا گیا۔
ایرانی تسنیم ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے شہادت کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔













تبصرہ کریں