بیت المقدس:احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی گولی مار دی

شہید گھر کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قصبے میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی جیپ نے ایک نوجوان کو کچلنے کی کوشش کی۔

فاران: مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العیزریہ میں شہید برکات موسیٰ عودہ کے گھر کے نزدیک پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

قابض فوج نے العیزریہ قصبے میں شہید برکات عودہ کے گھر پر دھاوا بول دیا، جنہیں دو روز قبل اریحا کے قریب قابض فوج نے گولی مار کر شہید کردیا گیا۔ عودہ پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

شہید گھر کے قرب و جوار میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قصبے میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی جیپ نے ایک نوجوان کو کچلنے کی کوشش کی۔

47 سالہ برکات موسیٰ عودہ کو اتوار کو اریحا کے قریب وادی اردن کے علاقے میں ایک بہادرانہ ڈبل رن اوور آپریشن کے بعد شہید کردیا گیا تھا۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں واقع بئر ایوب محلے پر بھی دھاوا بولا اور القدس کے پرانے شہر کے باب حطہ کے علاقے سےالقدس کے حاجی خالد شریفہ اور ان کے بیٹے ماجد کو تفتیش کے لیے طلب کیا۔