ترکی میں دو صہیونی جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف/ یہ “اسرائیل” سے دوستی کا انجام!
فاران؛ ترکی کے شہروں استنبول اور قونیہ میں دو اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے انکشاف نے انقرہ اور تل ابیب کے درمیان خاص طور پر سیاسی، سرکاری اور سیکورٹی سطح پر تعلقات کشیدہ کر دیے ہیں۔
دریں اثنا، انقرہ میں امریکی سفارت خانہ دونوں فریقوں میں مفاہمت کرنے اور ان کے درمیان بہت زیادہ تباہ شدہ سیکیورٹی کوآرڈینیشن بحال کرنے کے لیے ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موساد کا ایک وفد اس معاملے کی وضاحت کے لیے انقرہ گیا اور ترک سکیورٹی حکام سے ملاقات میں انقرہ نے مطالبہ کیا کہ موساد کی جاسوسی کی کارروائی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے ۔
گرفتار شدہ موساد کی جاسوس ٹیم میں 13 افراد شامل تھے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ترکی میں موساد کی ناکام کارروائی کے بعد اس نے دوطرفہ تعلقات میں تعطل پیدا کر دیا اور ثابت کر دیا کہ یہ صیہونی حکومت کے ساتھ دوستی کا انجام ہے اور یہ کہ صہیونی حکومت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی پر بھی رحم نہیں کھاتی۔
تبصرہ کریں