تل ابیب میں فدائی حملہ دو یہودی آباد کار ہلاک، تین زخمی
فاران: مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے تل ابیب میں ہولون کے مقام پر اتوار کی صبح چاقو سے حملے میں دو آباد کار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، جن کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
قابض فوجی ریڈیو نے بتایا کہ ہولون میں ایک شخص نے اسرائیلیوں کے ایک گروپ پر حملہ کر کے ان میں سے 5 کو زخمی کر دیا، جن میں سے 2 کی ہسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ زخمیوں میں سے سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ریڈیو رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے اوراسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہولون آپریشن کرنے والے فلسطینی کی شناخت عمار عودہ کے نام سے کی گئی ہے جو سلفیت کا رہائشی تھا ۔ وہ بغیر اجازت کے “اسرائیل” (مقبوضہ فلسطین) میں داخل ہوا تھا اور اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے دوسرےمزاحمت کار کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق یہ حملہ دوہری فائرنگ اور چاقو سے کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک اور شدید ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی کئی مقامات پر کی گئی۔













تبصرہ کریں