تل ابیب پر یمنیوں کا میزائل حملہ

خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یمنیوں کی جانب سے جعلی صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

فاران: خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یمنیوں کی جانب سے جعلی صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب پر بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنیوں کے میزائل حملے کے خوف سے صہیونی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے جبکہ 18 آباد کار زخمی ہو گئے ہیں۔

میزائل حملے سے مقبوضہ فلسطین کے وسط میں درجنوں علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے یمنی میزائلوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
قبل ازیں یمن کی تحریک انصار اللہ کے پولیٹیکل بیورو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صنعاء اور الحدیدہ میں ملک کے سویلین، سروس اور انفراسٹرکچر مراکز پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہم صیہونیوں کے جرائم کا فوری جواب دیں گے۔