جنگ بندی کے بعد صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ میں 150 فلسطینی شہید
فاران: غزہ کی پٹی میں سیکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی اسرائیلی حکومت اس عرصے کے دوران اپنے حملوں میں 150 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ حماس تحریک نے اعلان کیا کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں 150 افراد کی شہادت واقع ہو چکی ہے۔ جبکہ ثالثوں، اقوام متحدہ اور تمام متعلقہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ ان جرائم کو روکنے کے لیے اپنی سیاسی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔
حماس نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ کے علاقے میں قابض فوج کا ہولناک قتل عام، جس کے نتیجے میں 3 صحافیوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے، حکومت کے جنگی جرائم کا تسلسل، کشیدگی میں خطرناک اضافہ، تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پامالی، قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کے مترادف ہے۔
اس سلسلے میں غزہ کی وزارت صحت نے بیت لاہیا میں 9 افراد کی شہادت کے اعلان سے قبل ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں قابض حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 48,543 اور زخمیوں کی تعداد 111,981 ہو گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 19 شہداء (12 لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں اور 7 نئے شہداء) کی لاشیں اسپتالوں میں پہنچی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بہت سے شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں طبی ٹیمیں اور امدادی تنظیمیں سہولیات کی کمی کے باعث ان لاشوں کو نکالنے میں ناکام ہیں۔
تبصرہ کریں