حزب اللہ کا قابض اسرائیل کے 8 مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے
فاران: کل ہفتے کے شام لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیلی قابض افواج کے 8 مقامات پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں اور ان کی بہادری اور غیرت مند مزاحمت کی حمایت میں اور صیدا شہر میں اسرائیلی دشمن کے حملے اور قتل کے جواب میں کیےگئے ہیں۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب مغربی صد شہر میں قائم محفات الون اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ بیس جنوب مغرب میں واقع شمالی کور کے لیے ایک فوجی کمک اور حراستی مرکز اور ہنگامی گودام کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔ اس حملے میں متعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخم ہوئے۔
اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے کرنتینا ہل پر ایک آرٹ سسٹم کو بھی گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا۔
اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مقبوضہ لبنان کے شعبا فارمز میں زبدین کے مقام اور مقبوضہ لبنان کی کفر شعبا پہاڑیوں میں رمثا کے مقام کو میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین نے ایلون بصلیہ کی بستی کو کاتیوشا راکٹوں نشانہ بنایا۔
اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے تل شعر اور المالکیہ کے مقام پر بھی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے وہ براہ راست زخمی ہوئے۔
تبصرہ کریں