حماس نے او آئی سی میں منظور کیے جانے والے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا

عرب اور اسلامی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے حماس نے بیان میں اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر قابض اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات رکوانے کی خاطر دباؤ بڑھایا جائے‘‘۔

فاران: فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اسلامی تعاون تنظیم کے 48 ویں وزارئے خارجہ کونسل کے اختتام پر منظور کیے جانے اعلامیہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

حماس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اعلامیہ میں فلسطینی ایشو کی مرکزی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے القدس میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کے لیے مسلسل حمایت اور طاقت کے زور پر بے دخل کیے جانے والے کے علاقوں کو واپسی سمیت حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

عرب اور اسلامی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے حماس نے بیان میں اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر قابض اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات رکوانے کی خاطر دباؤ بڑھایا جائے‘‘۔

’’اسرائیلی قیادت سمیت یہودی آبادکاروں کی سیاہ تاریخ میں روا رکھے جانے والے جرائم کا محاسبہ کیا جائے۔ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کو تقویت اور فلسطینیوں کے غصب شدہ قومی حقوق کی مکمل بازیابی کے لیے اقدام کیے جائیں۔‘‘