حماس کا جبری نقل مکانی کے خلاف عالمی تحریک کا مطالبہ

ایک کال میں تحریک حماس نے فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی امریکی صیہونی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

فاران: ایک کال میں تحریک حماس نے فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی امریکی صیہونی سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ تحریک حماس نے فلسطین اور دیگر عرب ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں کو مسترد کرنے اور علاقے کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے لیے اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی عالمی تحریک میں شرکت کریں۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: “ہم تمام فلسطینی عوام، عرب اسلامی قوم اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے دنیا بھر کے تمام شہروں اور کوچوں میں مارچ اور وسیع یکجہتی کی سرگرمیاں منعقد کریں۔”
حماس نے مزید کہا: “اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے منصوبوں کے خلاف ایک عالمی تحریک وجود میں لائیں اور صہیونی منصوبوں کو ناکام بنائیں۔”
حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سرگرمیاں فلسطینی عوام کے ناقابل تردید اور جائز حقوق کی حمایت میں اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے کی جاتی ہیں، خاص طور پر آزادی، خود ارادیت اور قابضین سے آزادی کے حق کے لیے۔
تحریک نے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی حمایت کرنے والے بین الاقوامی موقف کو مزید سراہا ہے۔
4 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن سمیت دیگر ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا۔
جس پر مختلف عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ لیکن ٹرمپ اور نیتن یاہو پوری ڈھٹائی سے اس منصوبے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
لیکن غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے مکین اپنے گھروں اور علاقوں میں واپس آ گئے ہیں، جو زیادہ تر اسرائیل کی 15 ماہ کی جنگ کے دوران تباہ ہو گئے تھے، اور انہوں نے اپنے علاقوں میں خیمے لگا لیے ہیں، یفلسطینیوں کا یہ کہنا ہے کہ وہ اپنی سرزمین چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔