خان یونس میں فلسطینی صحافی اور ان کے اہل خانہ کی شہادت

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں ایک صحافی کے گھر پر بمباری میں وہ اور ان کے اہل خانہ کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔

فاران: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں ایک صحافی کے گھر پر بمباری میں وہ اور ان کے اہل خانہ کے متعدد افراد شہید ہوگئے۔

«فلسطینی صحافی حسن سمور اور ان کے اہل خانہ جمعرات کی صبح خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ قصبے میں ان کے گھر پر ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہو گئے۔

المنار ٹی وی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ آج صبح سے اب تک صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری میں 63 افراد شہید ہوچکے ہیں اور ان حملوں کا زیادہ تر محور خان یونس شہر ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے خان یونس کے ایک علاقے پر توپ خانے کے حملے میں ایک فلسطینی شہری نجہ سلیمان ابو دخیر کی شہادت اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔