خودکشی اور افرادی قوت کی کمی نے صیہونی رہنماؤں کو مایوس کر دیا ہے
فاران: صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے خبر دی ہے کہ فوجی اہلکار فوجی کارروائیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہیں، جو بعض اوقات لگاتار 12 گھنٹے تک جاری رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ تقریبا 10 ہزار فوجی جوانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے حکومت کے اسپیشل آرمی یونٹ کے عناصر انفنٹری یونٹس کے مشن انجام دے رہے ہیں۔
جمعے کے روز خبروں کے ذرائع نے مغربی کنارے میں ایک صیہونی فوجی کی اپنی نجی کار میں خودکشی کی اطلاع دی۔
اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے کفار تبوہ میں ایک 30 سالہ اسرائیلی فوجی کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں صہیونی ذرائع ابلاغ کے ادارے “حدشوٹ لیلو تزانزورا” نے اعلان کیا ہے کہ فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔
صیہونی حکومت کے سیکورٹی ذرائع نے ابھی تک خودکشی کی وجوہات یا حالات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین اسرائیلی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
حال ہی میں صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 43 صیہونی فوجی جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی نفسیاتی بیماریوں کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔
تبصرہ کریں