رام اللہ: فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی، حملہ آور شہید

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فاران: فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

رانتیس کراسنگ چوکی پر صیہونی قابض فوج کی طرف سے چاقو سے حملہ کرنے کے بعد فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت نےکہا کہ شہری امور کی جنرل اتھارٹی نے رام اللہ کے مغرب میں واقع رانتیس فوجی چوکی کے قریب قابض گولیوں سے نوجوان 29 سالہ مہدی سمیر محمد بیادسا کی موت کی موت کی تصدیق کی ہے۔

عبرانی ویب سائٹ کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی اس حملے کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی سپاہی سے اسلحہ چھینے کی کوشش کی جس پر اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔