سرکاری میڈیا: غزہ میں 50 فیصد مکانات اسرائیلی بمباری سے متاثر
فاران: فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب ریاست نے جان بوجھ کر غزہ کی پٹی میں رہائشی عمارتوں، عوامی سہولیات اور خدمات کی سہولیات کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے آج اتوار کے روز ایک بیان میں تصدیق کی کہ بمباری کی شدت اور پورے رہائشی محلوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 50 فیصد رہائشی یونٹس کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر ہزاروں ٹن زیادہ دھماکہ خیز بم گرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 165,000 سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس میں مختلف نقصانات ریکارڈ کیے گئے، اور تقریباً 20,000 ہاؤسنگ یونٹس مکمل طور پر منہدم ہو گئے یا ناقابل رہائش ہو گئے۔
انہوں نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی کی 70 فیصد آبادی، 1.5 ملین شہری، 220 سے زیادہ پناہ گاہوں میں، یا مختلف گورنریٹس میں کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ انسانیت سوز تباہی پوری دنیا کی آنکھوں اور کانوں کے سامنے ہو رہی ہے مگر دنیا اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے خاموش بین الاقوامی برادری ، ممالک اور اداروں کو اس انسانی تباہی کے تسلسل کا ذمہ دار ٹھہرایا، جس کا جرم نازی ازم کے تمام مظالم سے زیادہ ہے۔













تبصرہ کریں