سعودی عرب نے ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دے دی/ پھانسی پانے والوں میں 7 یمنی ہیں

خبر رساں میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے "دہشت گردی" سے متعلق جرائم کے الزام میں ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔

فاران: دریں اثنا، سعودی وزارت داخلہ نے 81 افراد کی سزائے موت کے افسوسناک سانحہ کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے ان افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا ہے۔
اے ایف پی نے بھی اس حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب نے دہشت گردی سے متعلق جرائم میں ایک دن میں 81 افراد کو پھانسی دے دی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے آج (ہفتہ کے روز) اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAS) میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے اغوا، تشدد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ وغیرہ سمیت کئی “جرائم” کا ارتکاب کیا تھا، اور پھر الزام کی اطلاع ملنے کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ یہ گمراہ لوگ شیطان کے پیروکار ہیں اور غیر ملکی انحصار اور ملک سے خیانت جیسے گمراہ اور منحرف خیالات کے حامل ہیں اور یہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں سات یمنی اور ایک شامی شہری کے نام بھی شامل ہیں، جنہیں آج دیگر سعودی شہریوں کے ساتھ پھانسی دے دی گئی ہے۔