شام میں زوردار دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی

خبر رساں اداروں کے مطابق شام کے مشرقی صوبے حلب میں ایک بڑے کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق شام کے مشرقی صوبے حلب میں ایک بڑے کار بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

فاران: شامی سول ڈیفنس اینڈ ریسکیو فورسز کے مطابق مشرقی حلب کے شہر منبج میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں اب تک 18 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

زخمیوں کی حالت بگڑنے کی وجہ سے دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء الشرق الاوسط نے خبر دی ہے کہ شام میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے اور دوسری جانب المیادین نیوز نیٹ ورک نے 31 تک اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین بھی شامل ہیں۔

تاہم شامی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔