شام کو ایرانی ہتھیار بھیجنے کے بارے میں رائٹرز کا مضحکہ خیز دعویٰ

 برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے 9 شامی، ایرانی، اسرائیلی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی پروازوں کو شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھیجنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

فاران تجزیاتی ویب سائٹ: برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے 9 شامی، ایرانی، اسرائیلی اور مغربی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی پروازوں کو شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان بھیجنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

تجزیہ:

رائٹرز کی خبر پڑھ کر قاری کو معلوم ہوتا ہے کہ اس پروپیگنڈے کے ذرائع درج ذیل لوگ ہیں۔ صیہونی فوج کے ریسرچ کے سابق سربراہ جنرل یوسی کوپرواسر اور وزارت اسٹریٹجک امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور صیہونی حکومت کے ایک فوجی اہلکار کہ جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط لگائی ہے کرنل عبدالجبار عکیدی جو کہ صہیونی فوج سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، ایک علاقائی ذریعہ، دو مغربی انٹیلی جنس حکام اور ایک علاقائی ذریعہ جو ایران اور اسرائیل کے سربراہوں کے قریب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

رائٹرز کی خبروں کی صداقت ان ذرائع کی نوعیت سے سامنے آئی ہے!! وہ ذرائع جو ایران اور شام کے سخت ترین دشمن کی طرف سے بات کرتے ہیں تاکہ شام کے خلاف صیہونی حکومت کی بار بار جارحیت اور شامی عوام کے خلاف اس حکومت کے جرائم کا جواز پیش کر سکیں۔ اور بلاشبہ شام کو تباہ کرنے کے لیے تکفیری دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے میدان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایسی خبریں شام کے خلاف مغربی میڈیا اور نفسیاتی جنگ اور مزاحمت کے محور کے تناظر میں ہیں، رائٹرز اور اس کے جعلی ذرائع کے ان جھوٹوں کا مقصد مغرب کی رائے عامہ کو شام اور علاقے کے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جرائم قبول کرنے پر مجبور کرنا ہے اور ان کے لیے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرنا ہے کہ یہ صیہونی حکومت ہے جو جرائم کا شکار ہوئی ہے۔

مغربی میڈیا ہمیشہ شامی عوام کے خلاف گزشتہ 11 سالوں کے جرائم میں ملوث رہا ہے جن میں ظالمانہ محاصرہ، شام کے کچھ حصوں پر امریکہ کا قبضہ، اسرائیلی جارحیت اور شام میں جنگ کو جاری رکھنے سمیت جھوٹی خبریں شائع کرنا شامل ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ شام میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے ایران اور شام کے دوست ممالک کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد سے مغرب اور اسرائیل برہم ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں امید تھی کہ شام کے خلاف مسلط کی گئی عالمی جنگ کے ساتھ ساتھ زلزلے سے پیدا ہونے والی انسانی تباہی، قیادت اور شامی فوج کے ساتھ عوام کے اتحاد کو کمزور کرنے اور آخر کار اس کے نظام کی تباہی کا باعث بنے گی، لیکن عوام، نظام اور شامی فوج کی یکجہتی دشمن کی سازش کے خلاف دمشق کی فتح کا باعث بنی ہے۔