شمالی کوریا: غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ مضحکہ خیز ہے

شمالی کوریا کی حکومت نے امریکی صدر کے غزہ کے عوام کو بے گھر کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بلیک میل کرنے والی حکومت ہے۔

فاران: شمالی کوریا کی حکومت نے امریکی صدر کے غزہ کے عوام کو بے گھر کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن بلیک میل کرنے والی حکومت ہے۔
فارس نیوز ایجنسی انٹرنیشنل گروپ؛ شمالی کوریا کی حکومت نے بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول اور غزہ پٹی سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “مضحکہ خیز اور بلیک میلنگ” قرار دیا۔
شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (کے سی این اے) نے ایک بیان میں ملکی حکومت کے حوالے سے کہا، ’’اس تجویز سے فلسطینیوں کی سلامتی اور امن کی مدھم امیدوں کو چکنا چور کر دیا گیا ہے۔‘‘
بیان میں کہا گیا ہے: “غزہ کے مکینوں کو بے دخل کرنے اور اس جنگ زدہ علاقے کو مشرق وسطیٰ کے رویرا میں تبدیل کرنے کے امریکی [صدر] کے چونکا دینے والے بیانات کی وجہ سے دنیا اب دیگچی کی طرح ابل رہی ہے۔”
شمالی کوریا کی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ پر پاناما کینال کے کنٹرول، گرین لینڈ کی خریداری اور خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھنے کے فیصلے پر بھی کڑی تنقید کی۔
بیان میں زور دیا گیا: “امریکہ کو اپنے فرسودہ وہم کو ترک کرنا چاہیے اور فوری طور پر دوسرے ممالک اور لوگوں کے وقار اور خودمختاری کو پامال کرنا بند کرنا چاہیے۔”
شمالی کوریا نے غزہ کی صورت حال پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پٹی میں ہونے والی خونریزی میں واشنگٹن کا ہاتھ ہے۔