شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملوں میں کم از کم 12 افراد جانبحق

شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں پر ترکی کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 شامی جانبحق اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

فاران: رپورٹ کے مطابق بعض شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے ڈرون طیاروں نے گزشتہ روز صوبہ حلب کے علاقے صرین میں ایک مارکیٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جانبحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ترک توپ خانے نے الحسکہ صوبے کے زرکان دیہی علاقوں میں ہرملا گاؤں پر بھی گولہ باری کی جس کے نتیجے میں تین شہری جانبحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل پیر کے روز ترک توپ خانے نے الرقہ صوبے کے علاقے عین عیسیٰ پر گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں سمیت تین شہری جانبحق ہو گئے تھے۔