عرب مبصر

صہیونی ریاست عرصے سے ایرانوفوبیا کو ہوا دینے کے بعد خود ایران کے خوف میں مبتلا

ایک عرب سیاسی مبصر نے کہا غاصب صہیونی ریاست جو عرصہ دراز سے دنیا میں ایران فوبیا کو فروغ دے رہی تھی اب خود ایران کے خوف میں مبتلا ہو گئی ہے۔

فاران: ایک عرب سیاسی مبصر نے کہا غاصب صہیونی ریاست جو عرصہ دراز سے دنیا میں ایران فوبیا کو فروغ دے رہی تھی اب خود ایران کے خوف میں مبتلا ہو گئی ہے۔

لبنانی اخباری ویب گاہ “الخندق” کے مدیر محمد شمص نے العالم ٹیلی وژن چینل کے پروگرام میں صہیونی ریاست کی موجودہ صورت حال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹم بم کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ایٹم بم وہ طاقت ہے جس کے ذریعے وہ اسرائیل کو کچھ بھی کرنے سے باز رکھنے کی حاصل کرے اور یہ طاقت آج اس کے پاس ہے۔
شمص نے کہا: اسرائیلیوں کو یقین ہے کہ آج ان کی ریاست نہ صرف ایٹمی سطح پر بلکہ فوجی بالادستی بھی اور ایران کو کسی اقدام سے روکنے سے باز رکھنے کی صلاحیت کی سطح پر بھی بالکل بے بس ہو چکی ہے۔
ایرانی امور کے اس لبنانی تجزیہ کار نے مقاومتی تحریکوں کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت نے صہیونی دشمن کو کئی محاذ پر لگام دی ہے اور اس کا محاصرہ کر لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو “احرار کا انتقام” نامی فلسطینی کاروائی میں اپنی فوج کی تسدیدی صلاحیت (Deterrence capability) نہیں لوٹا سکا، جیسا کہ وہ لبنانی مقاومت کے مقابلے میں بھی عجز اور بے بسی سے دوچار ہؤا۔
انھوں نے کہا: غاصب اسرائیلی دشمن کو پانچ الگ الگ محاذوں کا سامنا ہے، اور وہ نہ صرف ان سب کا مقابلہ نہیں کر سکتا بلکہ ان میں سے ایک کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔