صہیونی سپائی ویئر کمپنی کے ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا
فاران: صحافیوں اور عالمی رہنماؤں کے خلاف استعمال کیے جانے والے متنازع سافٹ ویئر بنانے والی صہیونی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
صہیونی کمپنی “این ایس او” کے سی ای او نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جس پر حال ہی میں امریکہ نے پابندیاں عائد کی تھیں۔
گارڈین اخبار نے جمعرات کے روز صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ “Isaac Bonnisti” کو اس ماہ کے آغاز سے کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا تھا اور وہ صرف دو ہفتے تک اس عہدے پر فائز رہے۔
متنازعہ پیگاسس اسپائی ویئر بنانے والی NSO کمپنی کو گزشتہ ہفتے کامرس ڈیپارٹمنٹ نے بلیک لسٹ کر دیا تھا ۔
امریکی حکومت نے اس صہیونی کمپنی پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیگاسس جاسوس کے ساتھ تعلقات “امریکی خارجہ پالیسی اور امریکی قومی سلامتی کے مفادات کے منافی ہے”۔
اس پابندی کے نتیجے میں، کسی بھی امریکی کمپنی کو NSO کو کوئی ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر بھیجنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ نیز یہ صہیونی کمپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون نہیں کر سکے گی۔
صہیونی کمپنی نے جواب میں کہا کہ اسے واشنگٹن کے فیصلے پر افسوس ہے کیونکہ اس کمپنی کی ٹیکنالوجیز امریکہ کے قومی مفاد کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور جرائم کو روکنے کے لیے اس کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیگاسس اسپائی ویئر ایپلی کیشن کے خریدار کو فون کو ہیک کرنے، اس کی معلومات کو کاپی کرنے اور اپنے کیمرے سے گفتگو ریکارڈ کرنے کے دوران تصاویر لینے کی اجازت دیتی ہے۔
تبصرہ کریں